وزیراعظم کی ڈیرہ مرادجمالی آمد، سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر قومی شاہراہ کو کئی گھنٹے تک بند کردیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:40

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء )وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اوچ پاورلیمیٹڈڈیرہ مرادجمالی آمد کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر قومی شاہراہ کو لگ بھگ کئی گھنٹے تک بند کردیا گیا جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی جمعہ کو اوچ پاورلیمیٹڈٹوکی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں وزیراعظم کی آمد کے موقع پر صبح چھ بجے سے ہی قومی شاہراہ کو بندکردیا گیا وزیراعظم مقررہ شیڈول 11بجے کے بجائے بارہ بجے کے بعد پہنچے اور افتتاحی تقریب میں شرکت ودیگر تقریبات سے فراغت کے بعد دو بجے خصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے واپس چلے گئے جس کے بعد شام چار بجے کے لگ بھگ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :