لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ گھروں، دفاتر اور اسکولوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبع لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور اسکولوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پشاور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز فاٹا میں پارا چنار کے سے 5 کلو میٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 210 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :