شیخورہ ، مہندی کی تقریب میں ملزمان کی فائرنگ، دلہا کو قتل کردیا، واقعہ فاروق آباد کے محلہ دارالسلام میں پیش آیا، ملزم ناظم کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:42

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرکے دلہا کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ محلہ دارالسلام میں اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم ناظم اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس ا?یا اور دلہا راشد کے سر میں گولی ماردی جس وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے اور کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔جاں بحق ہونے والا راشد اپنے 6 بہن بھائیوں میں پانچوں نمبر پر تھا اور اس کی شادی ماموں کی بیٹی سے ہورہی تھی،اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی بھی نہیں تھی جب کہ واقعے کے بعد علاقے کی فضا سو گوار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :