چنیوٹ ،بیوی کس کی؟دو شوہروں کے درمیان جھگڑا، نکاح پر نکاح ،عدالت نے دالاامان سے لائی خاتون کو گرفتار کر نے کا حکم ،لڑکی کے وکیل کی مزاحمت ،عدالت نے لڑکی کو مرضی کے مطابق جانے کی جازت دے دی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:42

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)بیوی کس کی؟دو شوہروں کے درمیان جھگڑا نکاح پر نکاح ،عدالت نے دالاامان سے لائی جانے والی خاتون کو گرفتار کر نے کا حکم دیا تو لڑکی کے وکیل نے مزاحمت کرتے ہوئے لڑکی کو گرفتار کر نے سے روک دیا عدالت نے لڑکی کو مرضی کے مطابق جانے کی جازت دے دی تفصیلات کے مطابق تحصیل کچری بھوآنہ می اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب گھر سے بھاگی ہو ئی شادی شدہ خاتون کو عدالت نے 496/380کے ایک مقدمہ میں گرفتار کر نے آڈرز دیئے تو خاتون کے وکیل مہر محمد اشفاق جپہ نے خاتون کو اپنے چیمبر میں پنا ہ دے دی جب کہ پولسی سب انسپکٹر تھا نہ لنگرانہ محمد اقبال جو خاتون کو دارالامان فیصل آباد سے لایا تھا وہ اس بات پر مصر تھا کہ وہ اس کو واپس پہنچا ئے گا مگر وکلاء نے اپنے ساتھی کا ساتھ دیتے ہو ئے سب انسپکٹر کو خاتون صابراں بی بی کو گرفتار کر نے نہیں دیا کافی دیر تک یہ آنکھ مچولی چلتی رہی بعد ازاں وکیل مہر اشفاق جپہ نے اسی عدالت سے ایک حکم نامہ حاصل کیا جس میں معزز عدالت نے خاتون کے بیان پر اس کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی.

مگر یہ اتنا آسان بھی نہین تھا کاتون صابراں بی بی کا اصل شوہر امان اللہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ باہر موجود تھا جب کہ چیمبر کے اندر دوسرا شوہر جس کے ساتھ صابراں بی بی جانا چا ہتی تھی اس کے ساتھ موجود تھا دونوں جانب سے دائر کیے جانے والے کیسوں کے مطابق امان اللہ نامی نوجوان نے بتا یا کہ اس کی شادی آج سے دو سال قبل صابراں بی بی کے ساتھ ہو ئی جس کی تصاویر اور مووی بھی موجود ہے مگر کچھ عرصہ قبل خلیل احمد رجوکہ نامی شخص نے اس کی بیوی کو اغواء کر لیا جس کا مقدمہ تھا نہ لنگرانہ میں درج ہے 486/380جرم کے تحت جب کہ دوسری جانب خلیل احمد کے وکیل مہر اشفاق جپہ کے مطابق اس کی موکلا کا نکاح خلیل احمد کے ساتھ 6/12/2002میں ہوا تھا گر نکاح نامے کی رو سے یہ بات ٹھیک لگتی ہے مگر ایک بات الجھا دینے والی ہے کہ اگر صابراں بی بی نے خلیل احمد سے نکاح 2002میں کیا تھا تو اس کے نکاح نامے پر اس کی اس وقت عمر20 سال کیسے لکھی گئی اور دلہا خلیل احمد کی عمر27 سال جب اب بھی صابراں بی بی کی عمر 24 سال اور خلیل احمد کی 25 یا اس کے قریب ہو گی تو کیا اس وقت صابراں بی بی 8سال کی تھی تو اس کا نکاح کیسے ہو گیا ؟اگر وہ بات جھوٹ ہے وت پھر صابراں بی بی کو اب 34سال اور خلیل کو 39سال کا ہونا چاہیے صابراں بی بی کا شوہر کون ہے اس کا فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے مگر صابراں بی بی نے اپنا فیصلہ خلیل احمد کے حق میں دے کر یہ بتا دیا ہے کہ میں خلیل کے ساتھ خوش رہ سکتی ہوں رہی بات نکاح پر نکاح کی تو یہ بات تفتیش میں پتا چلے گی جو کہ صابراں بی بی کے پیش نہ ہو نے کی وجہ سے درمیاں میں لٹکی ہوئی ہے تاحال تصادم کا خطرہ موجود تھا دونوں جانب کے لوگ مورچہ بند کھڑے تھے ایک لے جانے کے لیے تو دوسرا اس کو روکنے کے لیے صابراں بی بی کو کون لے جانے میں کامیاب ہوا اس کا پتا اس کے نکلنے کے بعد ہی چلے گا �

(جاری ہے)