پی سی بی :ہیڈ کوچ کیلئے وقار یونس کا نام فائنل،تقرری کا اعلان جلد کردیا جائیگا

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے وقار یونس کا نام فائنل کرلیا گیا۔ تقرری کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔ محمد اکرم کوبالنگ کوچ کے عہدے سے ہٹانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پی سی بی کا اشتہار ہوگیا بیکار،، ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے وقارہوجائیں تیار، بورڈ نے بالنگ کوچ محمد اکرم کو عہدے سے ہٹا کروقاریونس کے ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموارکردی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ اب محض رسمی کارروائی ہوگی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ وقار یونس کی بطورہیڈ کوچ تعیناتی کا اعلان چند روزمیں کردیا جائیگا۔ پی سی بی نے بڑی چالاکی سے پہلے کوچنگ اسٹاف کا اشتہار دیا اور اس میں بالنگ کوچ کے علاوہ تمام اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں جبکہ گزشتہ روز بالنگ کوچ محمد اکرم کو عہدے سے ہٹا کرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ لگادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :