غیر ملکی کوہ پیماوٴں کی جانب سے دیے جانے والے معاوضے پر تنازع پیدا ہو گیا،ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ، نصف کوہ پیماؤں کی جانب سے واپسی کافیصلہ

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:34

ماؤنٹ ایورسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) ماؤنٹ ایورسٹ:بیس کیمپ میں غیریقینی صورتحال، کوہ پیماوٴں کی واپسی گائیڈز نے اپنے مطالبات کے لیے حکومت سے بھی بات کی ہے د نیا کی بلند ترین چوٹی ماوٴنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں رواں سال کوہ پیمائی کی مہمات کے بارے میں غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے وہاں موجود کوہ پیماوٴں کی ٹیموں میں سے نصف نے واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ جمعے کو ماوٴنٹ ایورسٹ میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 16 گائیڈ ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس جان لیوا حادثے کے بعد مقامی گائیڈز کے درمیان غیر ملکی کوہ پیماوٴں کی جانب سے دیے جانے والے معاوضے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔اس تنازعے میں کچھ گائیڈز نے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔اگر دوسرے گائیڈ بھی واپس چلے گئے تو خدشہ ہے کہ رواں سال دنیا کی بلند ترین چوٹی پر کوہ پیمائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

نیپال کی کوہ پیمائی کی ایسوسی ایشن این ایم اے کے صدر آنگ تشرنگ شرپا نے کہا ہے کہ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح امکان ہے کہ تمام کوہ پیما یہ طے کر لیں کہ کوہ پیمائی کی مہم پر نہیں جانا۔تاہم نیپال کی وزارتِ سیاحت کے ایک اہلکار مودھوسودن برلاکوٹی کو امید ہے کہ کچھ ٹیمیں اب بھی کوہ پیمائی کی مہم پر جائیں۔