ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کیلئے 4 رکنی پاکستانی ٹیم یو اے ای روانہ، کھلاڑی اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلے توپاکستان ایشین چیمپین بن سکتا ہے، محمد آصف

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔ چھبیس اپریل سے ال فجیرہ میں شروع ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی تین رکنی ٹیم کراچی سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف، نوجوان حمزہ اکبر اور اسجد اقبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ محمد آصف کو یقین ہے اگر کھلاڑی اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلے توپاکستان ایشین چیمپین بن سکتا ہے۔ تین مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں محمد آصف گروپ ایف میں متحدہ عرب امارات، شام اور منگولیا کے کیوئیسٹس سے دو دو ہاتھ کریں گے۔ حمزہ اکبر گروپ ایچ اور اسجد اقبال گروپ پی میں شامل ہیں۔