بارسلونا اوپن: نڈال، الماگرو اور سلیچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، ایونٹ کے تیسرے راؤنڈمیں ٹاپ سیڈ نے کروشیا کے ایوان ڈوڈج کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:36

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء) عالمی نمبرایک رافیل نڈال، نکولس الماگرواورمارن سلیچ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بارسلونا میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈمیں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے کروشیا کے ایوان ڈوڈج کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کر کے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

نڈال کی فتح کا اسکور چھ تین اورچھ تین رہا۔

سکستھ سیڈ اسپین کے نکولس الماگرونے ہموطن فرنانڈوورڈاسکو کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ الماگرو نے چھ تین اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی۔ کروشیا کے مارن سلیچ نے ففتھ سیڈ ٹومی روبریڈوکو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سلچ نے اسپینش کھلاڑی کوسات پانچ، چھ سات اور سات چھ سے زیر کیا۔