عمر اکمل عمرے کی ادائیگی کیلئے اہلیہ کیساتھ سعودی عرب روانہ ،زندگی کے نئے سفر کی کامیابی ،ملک ، کرکٹ کی ترقی کے لیے دعا کریں گے، عمر اکمل

ہفتہ 26 اپریل 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2014ء)قومی کرکٹر عمر اکمل اہلیہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔

(جاری ہے)

زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے عمر اکمل نے جدہ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے شادی کے بعد عمرے کی ادائیگی کا موقع ملا، ان کا کہنا تھا وہ زندگی کے نئے سفر کی کامیابی ،ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیے دعا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :