افغان صدارتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی دوسرے مرحلے میں28مئی کو مد مقابل ہوں گے

اتوار 27 اپریل 2014 08:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان دوسرے مرحلے میں28مئی کو مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا اور کسی نے بھی50فیصد ووٹ حاصل نہیں کئے،الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی مرحلے میں عبداللہ عبداللہ نے سب سے زیادہ44.9فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ اشرف غنی31.5فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے اور زلمے رسول11.5فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسر نمبر پر رہے،الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی امیدوار کی واضح برتری نہ ہونے کی وجہ سے28مئی کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوں گے جن میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی مد مقابل ہوں گے۔