مجھے فو ج اور میڈیا کے درمیان ثا لثی کرانے کے لیے کہا گیا تو کردا رضرور ادا کر وں گا ، خورشید احمد شاہ ،عمران خان حکو مت مخا لف تحریک چلا نے میں جلد با زی نہ کریں، حا لا ت کسی تحریک چلا نے کی اجازت نہیں دیتے، بھا رت نے حا مدمیر پر حملے اور اس کا الزام آئی ایس آئی پر عائد کر نے کے معاملے کو ایکپسوز کر کے پا کستان کو نقصان پہنچا یا ہے اس لیے اب تمام سیا ست دانوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکا لنا ہو گا ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 اپریل 2014 08:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے فو ج اور میڈیا کے درمیان ثا لثی کرانے کے لیے کہا گیا تو اپنا کردا ضرور ادا کر وں گا عمران خان حکو مت مخا لف تحریک چلا نے میں جلد با زی نہ کریں حا لا ت کسی تحریک چلا نے کی اجازت نہیں دیتے بھا رت نے حا مدمیر پر حملے اور اس کا الزام آئی ایس آئی پر عائد کر نے کے معاملے کو ایکپسوز کر کے پا کستان کو نقصان پہنچا یا ہے اس لیے اب تمام سیا ست دانوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکا لنا ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کرا چی سے سکھر پہنچنے کے بعد ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مو جودہ وقت کسی تحریک چلا نے کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملک کے کچھ کرنے کا ہے اقتدار کے لیے لڑ نے کے بڑا وقت پڑا ہے اس لیے عمران خان اس حوا لے سے جلد با زی کا مظاہرہ نہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکرا ؤ نہیں ہو نا چاہیئے کیو نکہ اس سے ملک کی وحدت اور سیا ست کو نقصان پہنچ سکتا ہے اگر کہا گیا تو فو ج اور میڈیا کے درمیان ثا لثی کا کردار ادا کروں گا میاں صا حب نے یقین دہا نی کرائی ہے کہ گیلا نی کے بیٹے اور دیگر کی رہا ئی کو طا لبان مذکرات میں اولیت دیں گے تا ہم اس وقت مذکرات ڈیڈ لا ک کا شکار ہیں اور حکو مت اور کسی کو معلوم نہیں کہ مذکرات کی پو زیشن کیا ہے اور وہ کس سمت جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھا رت نے حا مد میرپر حملے اور اس کا الزام آئی ایس آئی پر عائد کر نے کے معاملے کو اٹھا یا ہے جس سے نقصان ہوا ہے اگر کوئی ایک شخص ملو ث ہے تو اس کا الزام پو رے ادارے پر تو نہیں لگا یا جا سکتا ہے ما ضی میں جیو کا کردار منفی رہا اب یہ بات کرنے کی نہیں ہیں ہمارا کام تو یہ ہے کہ ایسا ما حو ل پیدا کریں جس میں تمام اادرے اپنے اختیا رات میں رہ کر کام کریں ان کا کہنا تھا کہ سیا ستدانوں یا حکو مت ، میڈیا یا فوج کسی بھی ادرے کے درمیان ٹکرا ؤ نہیں ہو نا چا ہیئے اگر فو ج اور حکو مت اس وقت ایک پیج پر نہیں بھی ہیں تو انہیں ایک پیج پر آجا نا چا ہیئے کیو نکہ اس وقت بھا رت اور افغا نستان میں نئی حکو متیں آرہی ہیں اور نئی حکو متوں کے آنے سے نیا ٹرینڈ بھی آئے گا اس لیے کو ئی ٹکرا ؤ نہیں ہو نا چاہیئے ان کہنا تھا کہ پر ویز مشرف کو سندھ حکو مت نہیں چھوڑ سکتی کیو نکہ اس پر جو مقدما ت ہیں وہ وفاق کے ہیں اور ان مقدمات پر فیصلہ سپریم کو رٹ یا تشکیل دیا گیا کمیشن کر ے گا ان کا کہنا تھا الطاف حسین اپنے بیا نا ت کی تردید کر چکے ہیں اس لیے سب کو ایم کیو ایم اور پیپلز پا رٹی کا ملن مبا رک ہو تا ہم کر اچی آپریشن پر کو ئی کمپرو ما ئیز نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی کے فیڈرز بند کرنے کا میاں صا حب کو نو ٹس لینا چاہیئے کیونکہ اگر ہم یہ کہیں کہ میٹرو بس پر بھی تو روزانہ کر وروں رو پے دیئے جا رہے ہیں وہ بھی خسار ے میں ہے تو پھر اس کو بھی بند ہو جانا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیا دہبجلی چوری فا ٹا ، بلو چستان اور کے پی کے میں ہو رہی ہے اوران ہی علاقوں سے بلنگ سے سب زیادہ کم ہے سندھ کا نمبر تو بعد میں بھی آتا ہے مگر ہم لو گوں سے یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی بل ادا کریں تا کہ ہمیں حکو مت کے سامنے بات کر نے کا جواز مل سکے ۔