جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی مارٹر شیلنگ ، کئی مکان تباہ ، شوپیاں میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں ، تین مجاہدین شہید ، ایک بھارتی فوجی ہلاک

اتوار 27 اپریل 2014 08:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین مجاہدین شہید ہوگئے ۔ جھڑپ کے دوران ہی مشتعل مظاہرین نے بستی کے محاصرے پر مامور فورسز پر شدید پتھراؤ کیا فورسز نے بھی مظاہرین پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے 144بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے کرپوہ مانگو علاقہ میں مقامی پتھری جنگل کی پہاڑی بستی کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران بستی میں روپوش مجاہدین نے خود کار ہتھیاروں سے فورسز پر زبردست فائرنگ کی جس کے جواب میں طرفین کے مابین دو بدو جھڑپ شروع ہوئی پولیس کے مطابق حریت پسندوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے جواب میں گولیاں چلائیں طرفین کے درمیان شدید گولی باری کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی وجہ سے نزدیکی بستیاں لرز اٹھیں اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں اطراف سے خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ذرائع کے مطابق ایک مجاہد فاروق احمد خان ولد محمد عبداللہ نامی شہری کے رہائشی مکان میں حریت پسند چھپے بیٹھے تھے جب فورسز کی ایک پارٹی مکان کے قریب پہنچی تو فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہوگئی کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد فورسز نے مذکورہ مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا فورسز نے مکان کے ملبے سے مزید حریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ مجاہدین کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا ادھر جھڑپ کے دوران بڑی تعداد میں مشتعل افراد نے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے لوگو ں کو منتشر کردیا ۔

متعلقہ عنوان :