ٹونگا میں 6.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

اتوار 27 اپریل 2014 08:08

نوکوالوفا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ہفتے کو بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں 6.5درجے شدت کا زلزلہ آ یا ، تاہم فوری طور پر کسی خاصے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی سونامی کی فوری وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔یو ایس جی ایس کے مطابق زیر سمندر والا یہ زلزلہ ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالوفا کے 71کلومیٹر(44میل) شمال مشرق میں آیا۔

(جاری ہے)

مکینوں نے بتایاکہ معیاری وقت 0640پر ہلکا لیکن انتہائی شدید جھٹکا آیا اس سے الماریوں کی چیزیں لڑھک گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر کھلے مقامات پر نکل آئے ۔تاہم سونامی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے ، ہوائی میں قائم سونامی سے خبردار کرنے والے مرکز نے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے اور یو ایس جی ایس نے کہا جانی و مالی نقصان کا بہت کم امکان ہے۔جیوسائنس آسٹریلیا نے زلزلے کی شدت کا اندازہ 6.3درجے لگایا ہے اور کہا امکان ہے کہ یہ وسیع تر قطر میں محسوس کیا گیا ہے ، تاہم نقصان کا کم امکان ہے ۔ٹونگا ”فائر آف پیسیفک“ رنگ پر واقع ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں زمینی پلیٹوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے اکثر زلزلے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :