حسنی مبارک کاہسپتال میں آئے والے حامیوں کو سلام،حامیوں نے سابق صدر کو پھول پیش کیے

اتوار 27 اپریل 2014 08:09

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)مصر کے سابق معزول صدر محمد حسنی مبارک نے قاہرہ میں زیر نگرانی چلنے والے انتظام" العمادی ہسپتال میں ملنے کے لیے آئے اپنے حامیوں کو ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے ان کے نعروں کا جواب دیا۔العربیہ ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں سابق صدر کو ہسپتال کے ایک کمرے میں شیشوں کے پیچھے کھڑے اپنے حامیوں کی طرف ہاتھ ہلا کر اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حسنی مبارک اپنے ان حامیوں کی طرف ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے جو گذشتہ روز انہیں جنگ اکتوبر سنہ 1973ء میں جزیرہ نما سیناء کی اسرائیل سے آزادی کی یاد میں ان سے جیل کی ہسپتال میں ملاقات کرنے گئے تھے۔ویڈیو فوٹیج میں سابق صدر حسنی مبارک ہسپتال میں ایک کمرے سے شیشوں کے پیچھے سے دونوں ہاتھ اٹھا کر اپنے حامیوں کو دلاسہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حسنی مبارک کے وکلاء دفاع کے پینل کے سربراہ یسری عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بڑی تعداد میں شہری پھول لے کر قاہرہ میں فوج کے زیر انتظام المعادی ہسپتال پہنچے تھے۔

بعد ازاں حسنی مبارک کے فرزندان کے وکیل حسن الغندور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسنی مبارک پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے سنہ 1973ء کی جنگ میں دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے جزیرہ نما سینا دوبارہ مصر کا حصہ بنا لیا تھا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری سطح پر حسنی مبارک کی اس عظیم الشان فتح کی یاد میں تقریبات منعقد کرے اور سابق صدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے۔خیال رہے کہ حسنی مبارک پچیس جنوری 2011ء کی عوامی بغاوت کے بعد حکومت چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ زیر حراست ہیں اور مظاہرین کے قتل عام، کرپشن اور کئی دوسرے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔