بلوچستان میں پانچ سال تک کے بچوں کی شرح اموات نہایت زیادہ ہے، ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے میں سے 111 بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے موت کا شکار ہو جاتے ہیں،ایاز احمد

اتوار 27 اپریل 2014 08:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء ) بلوچستان میں پانچ سال تک کے بچوں کی شرح اموات نہایت زیادہ ہے۔ ایک ہزار زندہ پیدا ہونے والے میں سے 111 بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے موت کا شکار ہو جاتے ہیں بچوں کا اتنی زیادہ شرح اموات میں دیگر کئی عوامل کے علاوہ بروقت ِ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہ کروانا بھی ایک اہم وجہ ہے عوام ِ حفاظتی ٹیکہ جات بارے درست معلومات و آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مہلک بیماریوں کے خلاف اپنے بچوں کو ِ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس نہیں کرواتے یا اس کورس کو ادھور ا چھوڑ دیتے ہیں ایاز احمد ایڈیشنل سیکٹریری صحت بلوچستان صوبائی شعبہ حفاظتی ٹیکہ جات اور سیو دی چلڈرن پاکستان کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ ِ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے میدیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہی اس موقعہ پر صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے صوبائی شعبہ حفاظتی ٹیکہ جات کے سر براہ ڈاکٹرََمحمد انوار مسافرزئی نے کہا کے ہر سال دنیا بھر میں عالمی ادارہِ صحت کے تعاؤن سے عالمی ہفتہ ِ حفاظتی ٹیکہ جات منا یا جاتاہے اس سال یہ ہفتہ 25 سے 30 اپریل تک منایا جائے گا یہ ہفتہ منانے کا اہم مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اور افادیت کو اجا گر کرنا ہے متعدی امراض کے خلاف موثر ویکسین مو جو د ہونے کے باوجود پاکستان اور خصوصا بلوچستان میں ہے ، ہر سال ہزاروں بچے بروقت ویکسین نہ کروانے کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں اس سال کے عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کا عنوان ہے " کیا آپ کو حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں آگاہی ہے " اس ہفتہ کو منانے کا مقصد والدین اور عوام میں حفاظتی ٹیکہ جا ت کی افادیت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا اور والدین کو درست معلومات فراہم کرنا ہے کہ تمام لوگوں کو علم ہو کہ مختلف بیماریوں کے لئے ویکسین مفت دستیاب، انھیں اپنی اور اپنے خاندان کے ہر فرد کی ویکسین بارے معلومات ہوں کہ وہ مکمل ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ہے کہ والدین پیدائیش کے فورا بعد سے اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاو کے لیئے ہفتہ ِ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں۔

حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے تحت نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسین محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز پربچوں کو مفت ِ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس کرویا جاتا ہے اس موقعہ پر شعبہ حفاظتی ٹیکہ جات بلوچستان او ر سیو دی چلدرن کی جانب سے بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی اس ڈاکومینٹری میں بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات بارے آگاہی و معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

سیو دی چلدرن کے صوبائی منیجر ایڈوکیسی و کمپین بلوچستان نے کہا کے حکومت بلوچستان صوبائی شعبہ ِ حفاظتی ٹیکہ جات کے لیئے فنڈز مہیا کرے اور بلوچستان میں یونین کونسل کی سطح پر دو ویکسینیٹرز تعینات کئے جائیں اور خواتین ویکسینیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تا کہ صوبہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :