وزیراعلیٰ پنجاب نے ہاریسٹر چلا کرگندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا ،گندم کی فصل اچھی رہی ،پنجاب حکومت کسانوں سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گی ، شہباز شریف

اتوار 27 اپریل 2014 08:01

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال گندم کی فصل اچھی رہے اور پنجا حکومت کسانوں سے40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف دیپالپور میں خود اپنے ہاتھوں ہاریسٹر چلا کر پنجاب میں گندم کی کٹائی کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے اور پنجاب حکومت کسانوں سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی اور گندم کی خریداری سے شکایات سیل بھی قائم کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری سے متعلق بھی مراکزق ائم کر دیئے گئے ہیں اورعوامی نمائندوں سمیت متعلقہ حکام بھی گندم کی خریداری کا جائزہ لیں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور کسانوں کے مسائل کو حل کر کے کابینہ کمیٹی میں بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب مجھے امید ہے کہ گندم ہمارے پاس اتنی وافر مقدار میں ہوگی کہ اسے برآمد کریں گے ۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پانچ سال میں ملک کے اندھیرے ختم کر نے اور روشنیوں کی طرف لے جائیں گے ۔شہبازشریف نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری کی بدترین حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کو آگے نہیں بڑھایا لیکن اب نندی پورسمیت دیگر پاور پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے اور جب تک ملک سے اندھیرے ختم نہیں ہوں گے اس وقت تک وزیر اعظم نواز شریف چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اس موقع پر وزیراعلی نے نے دیپالپور میں لڑکیوں کے لئے کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔