وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کے حکم پر فیسکو نے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے20نادہندہ سرکاری اداروں کے بجلی کے کنکشنز کاٹ دئیے،فیصل آباد پولیس، جیل خانہ جات، ایریگیشن، لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیپارٹمنٹ ، واسا ،ٹی ایم اے جنا ح ٹاؤن فیصل آباد ،ٹی ایم اے جڑانوالہ ،ٹی ایم اے، سمیت دیگر ادارے شامل،ان اداروں کے ذمہ کل 142.03ملین روپے ہیں

اتوار 27 اپریل 2014 08:06

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کے حکم پر فیسکو نے ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آبادکے20نادہندہ سرکاری اداروں کے بجلی کے کنکشنز کاٹ دئیے، جن میں فیصل آباد پولیس، جیل خانہ جات، ایریگیشن، لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیپارٹمنٹ ، واسا ،ٹی ایم اے جنا ح ٹاؤن فیصل آباد ،ٹی ایم اے جڑانوالہ ،ٹی ایم اے، سمیت دیگر ادارے شامل ہیں،کنکشن کاٹنے کی وجہ سے اداروں میں بے چینی پھیل گی،مقامی اداروں کے سربراہوں نے بقایاجات جمع کرانے کے لئے اعلی احکام سے رابطہ کر لیا فیسکو نے 26نادہندہ سرکاری محکموں کو 25اپریل تک واجبات جمع کراونے کے نوٹسز جاری کئے تھے،ان اداروں کے ذمہ کل 142.03ملین روپے ہیں،تفصیلات کے مطابق بیسک اینڈ رورل ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، روڈ اینڈ بلڈنگ سمیت 26نادہندہ سرکاری محکموں کو 25اپریل تک واجبات جمع کرانے کے نوٹسز جاری کئے تھے ،گذشتہ روز مقرر تاریخ ختم ہو نے پر محکمہ واپڈا نے نادہندہ سرکاری اداروں کے بجلی کے کنکشنز کاٹنے شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نادہندہ محکموں میں پنجاب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذمہ2.62 ملین،پنجاب پولیس کے ذمہ 17.54 ملین،پنجاب جیل خانہ جات کے ذمہ 6.29 ملین ، پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ15.40 ملین،پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 2.47ملین ، واسا کے ذمہ 5.70، بیسک اینڈ رورل ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بھکر کے ذمہ 1.05ملین ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بھکر کے ذمہ 1.88ملین، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمہ 2.14ملین ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال فیصل آباد کے ذمہ 1.24ملین ، ریونیو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذمہ 4.54ملین، ڈسٹرکٹ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے ذمہ 2.96ملین، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرگودھا کے ذمہ 1.54ملین ، لائیوسٹاک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے ذمہ 1.05ملین، ٹی ایم اے جڑانوالہ کے ذمہ 2.41ملین، ٹی ایم اے چنیوٹ کے ذمہ 1.93ملین ، ٹی ایم اے ٹی ٹی سنگھ کے ذمہ 2.30ملین، ٹی ایم اے گوجرہ کے ذمہ 1.46ملین، ٹی ایم اے سرگودھا کے ذمہ 14.40ملین، ٹی ایم اے خوشاب کے ذمہ 1.36ملین، ٹی ایم اے میانوالی کے ذمہ 5.16ملین، ٹی ایم اے عیسیٰ خیل کے ذمہ 23.71ملین، ٹی ایم اے لائلپور ٹاؤن فیصل آباد کے ذمہ 4.46ملین، ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن فیصل آباد کے ذمہ 2.76ملین، ٹی ایم اے جنا ح ٹاؤن فیصل آباد کے ذمہ 1.21ملین اور دیگر کے ذمہ 14.44ملین روپے واجب الادا ہیں۔