ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسو اٹھارہ رکنی دستہ شرکت کرے گا، عارف حسن ،کستان فٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس ایونٹس میں حصہ لے گا،قومی کھیل ہاکی کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، پریس کانفرنس

اتوار 27 اپریل 2014 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائر جنرل عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسو اٹھارہ رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس ایونٹس میں حصہ لے گا، جب کہ ایشین گیمز کے لئے ہاکی فیڈریشن نے رابطہ نہیں کیا ہے۔عارف حسن کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا ترپن رکنی دستہ شرکت کرے گا، اگر قومی کھیل ہاکی کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا۔