عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ، ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کا سفر بھی کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا ، اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 27 اپریل 2014 07:59

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2014ء)عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہو گئے ، ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کا سفر بھی کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا جبکہ اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، ماریا شراپووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سپین کے شہر بارسلونا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے ہوئے۔

سپینش سٹار رافیل نڈال کو ہم وطن کھلاڑی نکولس المیگرو سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔ عالمی نمبر 20 المگرو نے دو گھنٹے 47 منٹ کے طویل مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کو ناک آؤٹ کیا ، المیگرو کی فتح کا سکور2-6 ،7-6 اور6-4 رہا۔اس سے پہلے کھیلے گئے مقابلوں میں لاٹویا کے ارنٹس گلبز نے روسی حریف تیمورز کو سٹریٹ سیٹس میں6-1 اور6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کی۔

(جاری ہے)

جاپان کے نیشی کوری نے کروشیا کے مارین سلک کو 6-1 اور6-3 سے شکست دی۔ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بھوپانا کا سفر بھی کوارٹر فائنل تک محدود رہا جہاں پاک بھارت جوڑی کو کینیڈا کے ڈینئیل اور سربیا کے زیموجک نے 6-7 ، 7-5 اور10-7 سے مات دی۔ دوسری جانب روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے ٹاپ سیڈڈ اگنیکا راڈونسکا کو شکست دیکر اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

پہلے کوارٹر فائنل میں روس کی ماریا شراپووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی اگنسکا راڈونسکا کو4-6 اور3-6 سے زیر کیا۔ڈبلز کے مقابلوں میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں میزبان جرمن انیکا بیک اور انکی ہم وطن جوڑی دار کرسٹینا باروس کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :