پاک فضائیہ طالبان کیخلاف آپریشن کے لئے پوری طرح تیارہے،ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ،پاک فضائیہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹ کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے،تقریب سے خطاب،پاک فضائیہ دفاع سے غافل نہیں،اندرونی وبیرونی چیلنجزسے اچھی طرح نمٹناجانتے ہیں،حکومت جو بھی ٹاسک دے گی پورااتریں گے،ائیرچیف مارشل، اردن کی جانب سے فراہم کیئے گئے پانچ F-16طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل، مصحف علی میر ایئربیس سرگودھا پرپروقار تقریب ،اردنی سفیر بھی شریک ہوئے

پیر 28 اپریل 2014 08:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہاہے کہ پاک فضائیہ طالبان کیخلاف آپریشن کے لئے پوری طرح تیارہے،پاک فضائیہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹ کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے،پاک فضائیہ دفاع سے غافل نہیں،اندرونی وبیرونی چیلنجزسے اچھی طرح نمٹناجانتے ہیں،حکومت جو بھی ٹاسک دے گی پورااتریں گے،نئے طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، اردن سے خریدے گئے طیارے بہتر حالت میں ہیں اور آئندہ سالوں میں انہیں استعمال کے لئے مزید بہتر بنایا جائے گا،سرگودھا میں مصحف علی میر ایئربیس پر اردن کی جانب سے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کئے گئے 5 ایف 16 طیاروں کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اردن کے سفیر نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے چیف ائیرمارچل طاہررفیق بٹ نے کہاکہ اردن سے خریدے گئے طیارے بہتر حالت میں ہیں اور آئندہ سالوں میں انہیں استعمال کے لئے مزید بہتر بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ طیاروں کا حصول پاکستان اور سلطنت اردن کی فضائی افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور ان طیاروں کی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا،ایئرچیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور آپریشن کے دوران صرف ٹارگٹ کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،ائیرچیف مارشل کا کہناتھا کہ نئے طیارے امریکی ٹیکنالوجی سے تیار کئے گئے ہیں جن کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے ہماری دفاعی صلاحیت بھی بہترہوگی،ترجمان پاک فضائیہ نے بتایاکہ نئے ایف سولہ طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کے موقع پر سرگودھا میں مصحف علی میر ایئربیس پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اردن کے سفیرنواف خلیفہ سارے نے بھی تقریب میں شرکت کی،ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اردن سے تیرہ ایف سولہ طیارے خریدے ہیں جس کی پہلی کھیپ میں پانچ طیاروں کو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے،اس سے قبل اردن سے خریدے گئے تیرہ نئے ایف سولہ طیاروں میں پانچ طیاروں کی پہلی کھیپ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کردی گئی،اردن سے پانچ ایف سولہ طیارے اتورکو مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا پہنچا دیے گئے،پاکستان نے اردن سے تیرہ لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا،ان تیرہ طیاروں کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاکستان کے پاس ایسے طیاروں کی تعداد 76 ہو جائے گی، پی اے ایف نے اردن سے پورا سکوارڈن خریدنے کا ارادہ کیا تھا، ان میں سے بارہ اے ماڈل جبکہ ایک بی ماڈل کا طیارہ ہے،معلوم ہواہے کہ یہ طیارے اچھی حالت میں ہیں اور اگلے بیس سالوں تک تین ہزار گھنٹوں کی اوسط اڑان بھر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :