بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کی سول آبادی پر وحشیانہ فائرنگ ‘خاتون زخمی

پیر 28 اپریل 2014 08:38

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء)بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر آزاد کشمیر کی سول آبادی پر وحشیانہ فائرنگ ‘خاتون زخمی پونچھ سیکٹر کے علاقے نیزہ پیر فارورڈ کہوٹہ کے گاؤں کیرنی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شاہ نور بیگم زوجہ محمد لطیف زحمی ہو گئی جبکہ گولہ باری سے محمد لطیف کا مکان بھی تباہ ہو گیا رواں ہفتے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے دوسری مرتبہ سول آبادی پر فائرنگ کی گئی بھارتی حکام دعوی کرتے ہیں آزاد کشمیر کی حدود سے مجاہدین داخل ہوتے ہیں جنکو واپس پیچھے بھیجنے کے لیے ہم فائرنگ کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکام کا دعوی ہے کہ بھارت بلا اشتعال سول آبادی پرفائرنگ کر رہا ہے