وفاقی کابینہ کے وزراء نے اداروں کے درمیان تناؤ پیدا کیا ہے،شیخ رشید احمد،پی پی پی اور (ن) لیگ ایک ہیں،(ن) لیگ میٹروبس کے ذریعہ کمپنی کی مشہوری کر رہی ہے،2015ء(ن) لیگ کی حکومت کیلئے اہم ہے،عوامی مسلم لیگ حکومت کیخلاف ٹرین مارچ کرے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 اپریل 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اپریل۔ 2014ء)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیو پر پابندی نہیں لگنی چاہئے،لیکن آئی ایس آئی پر لگائے گئے الزامات کی تحقیق منطقی انجام تک پہنچنی چاہئے،وفاقی کابینہ میں اختلاف موجود ہے،حکومت کی غلط پالیسیوں سے اداروں کے درمیان حالات خراب ہورہے ہیں،وفاقی وزراء کے بیانات میں رات اور دن کی طرح فرق موجود ہوتا ہے،2014ء (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت پرانے طریقوں پر رواں دواں ہے،سابقہ روایات کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میڈیا اور فوج کے درمیان تناؤ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے،وفاقی وزراء دن کو اور اور رات کو اوربیان دیتے ہیں،قوم نے (ن) لیگ کی پالیسیوں کا رزلٹ دیکھ لیا ہے،2014ء (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ مجھ سے استعفیٰ طلب کرنے والے اب فوج سے معافی مانگ رہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر حکومت کے خلاف نکلنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی،عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک ملک کر ہی حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف) کے ساتھ پی ٹی آئی کو اتحاد کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کرے گی،قوم فوج کے ساتھ ہے میڈیا کے ساتھ نہیں،جیوگروپ نے الزام لگا کر غلطی کی ہے،حکومت میں ٹیکس چوروں کا بازار لگا ہوا ہے،(ن) لیگ کی قیادت بادشاہ سلامت ہے،میٹرو بس کے ذریعے کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :