پوپ جان پال دوم اور تئیسویں پوپ جان کو اولیا کا درجہ دیا گیا، مذہبی تقریب کی سربراہی پوپ فرانسز شانز دہم اور سابق پوپ بینیڈکٹ نے کی اور اس میں تقریباً دس لاکھ زائرین نے شرکت کی

پیر 28 اپریل 2014 08:33

ویٹیکن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)ویٹیکن شہر میں ایک بہت بڑا مجمع ایک تاریخ ساز تقریب دیکھنے کے لیے اکھٹا ہوا جس میں پوپ جان پال دوم اور تئیسویں پوپ جان کو سینٹس کا درجہ دیا گیا۔اس مذہبی تقریب کی سربراہی پوپ فرانسز شانز دہم اور سابق پوپ بینیڈکٹ نے کی اور اس میں تقریباً دس لاکھ زائرین نے شرکت کی۔ بہت سے لوگوں نے یہ تقریب ٹی وی اور ریڈیو پر بھی سنی۔

اس تقریب میں سو بین الاقوامی وفود نے شرکت کی جن میں شاہی خاندانوں کے نمائندے ، ملکوں کے سربراہ اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ہی سال میں دو پوپس کو ایک ہی ساتھ سینٹس کا درجہ دیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے رومن کیتھلک چرچ میں قدامت پسند اور ترقی پسند حلقوں کو اکھٹا کرنا کی ایک کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پوپ فرانسز نے دونوں پوپ کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ’ بہادر مرد‘ کا خطاب بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ یہ دونوں پادری تھے ، بشپ تھے اور بیسویں صدری کے پوپ تھے۔ انھوں نے اْس صدی کے مشکل ترین دور دیکھے مگر وہ ان سے گھبرائے نہیں۔ ان کے لیے صرف خدا ہی طاقت ور تھا۔‘اس تقریب کے لیے خصوصی بس ، ٹرین، اور کشتیاں چلائی گئیں تاکہ ہزاروں زائرین کو دو گھنٹے کی اس تقریب کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے روم پہنچایا جائے۔

کچھ زائرین نے رات ہی کو سینٹ پیٹر سکوئر کے قریب نشستیں سنبھال لیں تاکہ تقریب شروع ہوتے ہی انھیں سب سے پہلے داخلہ مل سکے۔ویٹیکن نے اس بات کی تصدیق کی کہ اٹھہتر سالہ بینیڈکٹ جن کا سرکاری خطاب پوپ ایمرٹیس ہے پہلی بار موجودہ پوپ کے ساتھ عوام کے سامنے آئیں گے۔