عراقی ہیلی کاپٹروں کا شام میں جہادی کانوائے پر حملہ7افراد ہلا ک

پیر 28 اپریل 2014 08:33

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء ) عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے جہادی تنظیم کے ایک کانوائے پر حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورت کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے اتوار کے روز مشرقی شام میں القاعدہ نواز جہادی گروپ کا کارواں جونہی سرحد کے قریب پہنچا تو اس پر عراقی فوجی ہیلی کاپٹروں نے حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ شامی علاقے میں عراقی فوج کی یہ پہلی کارروائی تھی۔بریگیڈئر جنرل سعد معان نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے شامی علاقے وادی صواب میں القاعدہ نواز گروپ کے آٹھ ٹینکروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امارات اسلامی اور لیوانٹ کے جنگجووں کو تیل سپلائی کی غرض سے عراقی سرحد میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :