اوباما ملائشیا کے تاریخی دورے پر کوالالمپور کی سب سے بڑی مسجد پہنچ گئے ، مسجد نغارہ کی طرز تعمیر دیکھ کر امریکی صدر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں ، تعریف کیئے بناء نہ رہ سکے

پیر 28 اپریل 2014 08:35

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) براک حسین اوباما ملائشیا کے تاریخی دورے پر کوالالمپور کی سب سے بڑی مسجد بھی گئے۔ مسجد نغارہ کی طرز تعمیر دیکھ کر امریکی صدر کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں اور وہ تعریف کیئے بنائنہ رہ سکے۔ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر براک اوباما کولا لمپور کی سب سے بڑی مسجد مسجد نگارا دیکھنے پہنچے۔

(جاری ہے)

تاریخی مسجد کے خوبصورت طرز تعمیر نے صدر اوباما کو اسقدر متاثر کیا وہ اس کے سحر میں کھو گئے۔اس دوران انہوں نے مسجد کے امام سے ملاقات کی اور مسجد کے قریب واقع شاہی مزار پر بھی حاضری دی۔ صدر براک اوباما نے وزیراعظم نجیب رزاق سے بھی ملاقات بھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اوباما نے وزیر اعظم کو لاپتہ طیارے کی تلاش میں تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ صدر براک اوباما انیس سو سڑسٹھ کے بعد ملائیشیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔