”عورت اپنے شوہر سے آخری چاہتی کیا ہے؟،آج تک اس سوال کا جواب نہیں پاسکا،سب سے بڑے ماہر نفسیات کا اعتراف

پیر 28 اپریل 2014 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)جدید دور کے سب سے بڑے ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک سوال کا جواب آج تک نہیں دے پائے کہ ”عورت اپنے شوہر سے آخری چاہتی کیا ہے؟“ماہرین کے مطابق عورت کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ اس کا شوہر ایماندار اور ذہین ہو ،وفا دار شوہر عورت کی ہمیشہ کمزوری رہتی ہے۔

(جاری ہے)

37 فیصد خواتین اپنے شوہر سے چاہتی ہیں کہ جو عقلمند اور خوبصورت ہوں ۔29

فیصد خواتین بے وقوف مردوں کے شوہر بننا زیادہ پسند کرتی ہیں۔امریکی تحقیق کے مطابق 40 فیصد خواتین ایماندار ،ذہین شوہروں کو پسند کرتی ہیں جبکہ61 فیصد خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے خواند مزاحیہ ہوں ۔صرف تین فیصد خواتین سنجیدہ مزاج مرد کو بطور شوہر پسند کرتی ہیں۔سگمنڈ کے مطابق عورت کی خاوند سے سب سے بڑی خواہش محبت کا حصول ہے مگر مرد اس کو سمجھنے میں زیادہ تر ناکام رہتا ہے اور یوں عمر گزر جاتی ہیں۔