فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کے جلسہ گاہ کے قریب سے تین مسلح افراد گرفتار

پیر 28 اپریل 2014 08:27

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)صوبائی وزیربلدیات وقانون رانا ثناء اللہ خاں کے جلسہ گاہ کے قریب سے تین مسلح افرادکو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق دہشت گردتنظیم سے بتایاجاتاہے ،پولیس نے مسلح افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ،مقامی پولیس نے ان مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کیا جبکہ)صوبائی وزیربلدیات وقانون رانا ثناء اللہ خاں اپنے حلقہ پی پی 70 کے علاقہ فردوس کالونی جھنگ روڈ میں اربوں روپے مالیت کی 131کینال قیمتی اراضی پر شہبازشریف پارک اینڈ سپورٹس سٹیڈیم کے انقلابی منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب کے اختتام کے بعد واپس جارہے