سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر کیلئے کمروں کی عدم دستیابی کا نوٹس ،سیکرٹری قومی اسمبلی کو کمرے فراہم کرنے بہر صورت دیگر عمارات کرائے پر لینے کی ہدایات جاری

پیر 28 اپریل 2014 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر کیلئے کمروں کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا‘ سیکرٹری قومی اسمبلی کو کمرے فراہم کرنے بہر صورت دیگر عمارات کرائے پر لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کے مطابق وزارتوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمیٹی لائے جانے کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر کیلئے کمروں کی عدم دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے جس پر کئی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ چند قائمہ کمیٹیوں کہ جن کے چیئرمینوں کے پاس دفاتر کیلئے کمرے موجود نہیں ہیں ان کیلئے بہر صورت کمروں کا بندوبست کیا جائے اور اگر پارلیمنٹ میں کمرے دستیاب نہیں ہوتے تو چند عمارات کرایہ پرحاصل کرکے ان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے دفاتر قائم کئے جائیں۔