سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، لاء افسران کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کو دوبارہ سپریم کورٹ تعینات کئے جانیکا امکان

پیر 28 اپریل 2014 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران لاء افسران کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کو دوبارہ سپریم کورٹ تعینات کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر جو اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو سپریم کورٹ بھجوائے جانے کے لئے اٹارنی جنرل پر دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ خاص کر لاپتہ افراد کے لواحقین چاہتے ہیں کہ طارق کھوکھر کو سپریم کورٹ تعینات کیا جائے کیونکہ ان کی کوششوں سے 12 افراد سے زائد نہ صرف بازیاب ہوئے بلکہ بیسوں کا پتہ بھی چلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :