آمنہ مسعود جنجوعہ کا شوہر کی بازیابی کے لئے لاپتہ افراد کمیشن سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہی دوبارہ اٹھانے کا فیصلہ

پیر 28 اپریل 2014 08:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء)ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے اپنے شوہر مسعود جنجوعہ کی بازیابی کے لئے لاپتہ افراد کے لئے بنائے گئے کمیشن سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملے کو سپریم کورٹ میں ہی دوبارہ سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق آمنہ مسعود جنجوعہ اپنے شوہر کے حساس ادارے کے پاس موجودگی کے اہم گواہ ڈاکٹر عمران منیر کے بیان حلفی اور ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ پر مشتمل سی ڈی سپریم کورٹ میں رواں ہفتے جمع کروائے گی اور اس حوالے سے عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ڈاکٹر عمران منیر کے بیان کی روشنی میں حساس ادارے کے بیانات حلفی جمع کروانے والے افسران پر جرح کی جائے۔

متعلقہ عنوان :