برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر،عوام پرجوش، مدعو کئے جانے پر شہر بھر کے پانچ ہزار سے زائد بچوں نے اسٹیڈیم کا دورہ

پیر 28 اپریل 2014 08:26

ریو ڈی جنیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں فٹبال ورلڈ کپ میچز کے لئے اسٹیڈیئم کی تیاری آخری مراحل میں ہے، مدعو کئے جانے پر شہر بھر کے پانچ ہزار سے زائد بچوں نے اسٹیڈیئم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت بچوں کاجوش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، جنہوں نے دورے کو اپنے لئے یادگار قرار دیا۔ دوسری جانب اسٹیڈیم میں موجود اہل کار بارہ جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ کے لئے اپنی تیاریوں میں مصروف رہے۔اس موقع پر ایک بچے نے اسٹیڈیم میں تنصیب کی گئی فیلڈ پر پنالٹی کک کی مشق بھی کر ڈالی، میگا ایونٹ کا پہلا میچ بارہ جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان اسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :