بجلی چوری کو قطعی برداشت نہ کیا جائے، واجبات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم،بہترین انتظامی اقدامات سمیت تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ صارفین کو رواں سیزن کے دوران کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے، بجلی سے متعلق مسائل بارے اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں بچلی بچانے کیلئے جامع توانائی بچتی منصوبہ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ

منگل 29 اپریل 2014 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی چوری کو قطعی برداشت نہ کیا جائے اور واجبات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے جبکہ انہوں نے زور دیا ہے کہ رواں سیزن کے دوران تمام تر کوششوں کو بروئے کا ر لایا جائے تاکہ صارفین کو کم سے کم تکلیف اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں بجلی سے متعلق مسائل کے بارے میں وزیراعظم ہاؤ س میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

جس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی چوری کے مسائل اور واجبات کی بازیابی کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی بارے میں بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے اور واجبات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے۔

وزیراعظم کو بجلی کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہترین انتظامی اقدامات سمیت تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ صارفین کو رواں سیزن کے دوران کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بچلی بچانے کیلئے تاجروں،صنعت کاروں اور پرچون فروشوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک جامع توانائی بچتی منصوبہ تشکیل دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :