حکومت اور طالبان مذاکراتی عمل کو ایک اور دھچکا،میجر (ر) عامر مذاکراتی عمل سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، نیک کام کو کچھ عناصر سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا رہے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو،میجر (ر) عامر کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کریں گے، مولانا یوسف شاہ

منگل 29 اپریل 2014 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)حکومتی کمیٹی کے رکن میجر(ر)عامر نے مذاکراتی عمل سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔وزیر داخلہ سے ملاقات میں تمام وجوہات سے آگاہ کروں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی عمل سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے میجر (ر) عامر نے کہا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے ہونے والے مذاکرات کے اس نیک کام کو کچھ عناصر اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں اور اس چیز کا قومی میڈیا اور اخبارات گواہ ہیں لہذا اس نیک کام میں سیاسی مقاصد کا حصول مجھے پسند نہیں جس کے باعث مذاکراتی کمیٹی سے اصولی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور مزید کسی تعاون سے بھی انکار کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل سے علیحدگی کی تمام تر وجوہات وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں بتاؤں گا۔ادھرطالبان رابطہ کار کمیٹی مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ میجر (ر) عامر کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میجر عامر سے رابطہ کررہے ہیں ان کی موجودگی ہمارے لئے بہت ضروری ہے ۔مذاکراتی عمل کو آگے لیکر جانا ہوگا اس وقت کسی کی ناراضگی مناسب نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :