اسلام آباد، سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 5 ریفرنسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی،نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے اپنے دلائل مکمل کرلئے، آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی

منگل 29 اپریل 2014 10:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 5 ریفرنسز کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر کیخلاف اے آر وائی گولڈ‘ پولو گراؤنڈ‘ ارسس ٹریکٹر‘ ایس جی ایس کوٹیکنا کیس کی بریت کی درخواستوں پر سابق صدر کے وکیل کے دلائل کے جواب میں نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر چوہدری ریاض نے اپنے دلائل مکمل کئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کیخلاف تمام کیس مکمل انکوائری کے بعد فائل کئے گئے ہیں اس حوالے سے ثبوت موجود ہیں۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی