یوکرائن کا بحران، روس کے خلاف مزید امریکی پابندیاں،سات حکومتی اہلکاروں اور 17 کمپنیاں پابندیوں کی زد میں آئیں گی، روس کے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو اسے ’زیادہ بڑی قیمت‘ ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے،وائٹ ہاوٴس ، یقینا اس کا جواب دیں گے، ہمیں یقین ہے یہ رد عمل واشنگٹن کے لیے تکلیف دہ اثرات کا حامل ہو گا،روس کا موقف ،یورپی یونین کا بھی روس کی مزید 15 شخصیات کے اثاثے منجمد اور ویزہ پابندیاں عائد کرنیکا اعلان

منگل 29 اپریل 2014 10:31

واشنگٹن،ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)امریکی حکومت نے پیر کے روز روس کے سات حکومتی اہلکاروں اور 17 کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ افراد اور کمپنیاں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پابندی کا شکار ہونے والے روسی حکومتی اہلکاروں کے نا صرف امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں بلکہ ان کے امریکا داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کے شکار ہونے والے افراد اور کمپنیاں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔پابندی کے شکار ہونے والے افراد اور کمپنیاں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق روس کے خلاف یہ نئی پابندیاں یوکرائن میں تناوٴ کم کرنے کے حوالے سے ہونے والے بین الاقوامی معاہدے پر عملدرآمد پر ناکامی کے باعث عائد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس کے مطابق اگر روس کی طرف سے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو اسے ’زیادہ بڑی قیمت‘ ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ان تازہ پابندیوں کے علاوہ امریکی حکومت نے ایسے ہائی ٹیک آلات کے برآمدی لائسنسوں کی درخواستیں بھی رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو روس کی فوجی صلاحیت میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاوٴس کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کامرس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹس موجودہ لائسنسوں کو بھی منسوخ کر دیں گے۔

ادھر روس کی طرف سے نئی امریکی پابندیوں کا ’تکلیف دہ‘ جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے حوالے سے بتایا ہے، ”ہم یقینا اس کا جواب دیں گے، ہمیں یقین ہے کہ یہ رد عمل واشنگٹن کے لیے تکلیف دہ اثرات کا حامل ہو گا۔“یورپی یونین میں شامل حکومتیں متفق ہو گئی ہیں کہ وہ روس کی مزید 15 شخصیات کے نہ صرف اثاثے منجمد کر دیں گی بلکہ اس افراد پر ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی۔

یورپی یونین میں شامل حکومتیں متفق ہو گئی ہیں کہ وہ روس کی مزید 15 شخصیات کے نہ صرف اثاثے منجمد کر دیں گی بلکہ اس افراد پر ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی۔دوسری طرف یورپی یونین میں شامل حکومتیں بھی ابتدائی طور پر اس بات پر متفق ہو گئی ہیں کہ وہ روس کی مزید 15 شخصیات کے نہ صرف اثاثے منجمد کر دیں گی بلکہ اس افراد پر ویزا پابندیاں بھی لاگو ہوں گی۔ یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے خبر رساں ادرے روئٹرز کو بتایا کہ جن 15 شخصیات کے خلاف پابندیوں پر اتفاق کیا گیا ہے ان کے نام عوامی سطح پر اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک منگل کے روز یہ نام یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :