کویت،سوشل میڈ یا پر جج کیخلاف مہم جوئی کرنیوالوں کو انتباہ

منگل 29 اپریل 2014 10:33

کویت(آ ن لائن)کویت کی سپریم جوڈیشل کو نسل نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا پر جج کے خلاف مہم جو ئی کر نے والے افراد کو سختی کے ساتھ متنبہ کیا ہے کہ وہ اس کام سے با زآجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکم میں کہا گیا ہے کہ ایک جج اور دوسرے جو ڈیشل افسران کے خلاف سوشل میڈ یا پر سرنڈر کرنے کی جاری مہم فوری طور پر بند ہو نی چاہیے۔

(جاری ہے)

مذکورہ حکم سپر یم کونسل کے چیف جسٹس جناب فیصل المرشید نے جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جنہوں نے عدالتی جج اور دوسرے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جوئی میں حصہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکم عوامی خواہشات کی حفاظت کیلئے کیا جارہا ہے تاکہ جج اور دوسرا عدالتی عملہ عوام کی بہتر طریقہ سے خدمت کر کے انصاف مہیا کرسکے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سے جوڈیشری نظام متا ثر نہیں ہوگا۔