ہندو ہونے پر فخر ہے ،سب سے پہلے بھارتی ہوں، نریندر مودی، ہماری حکومت بنی تو بھارت کی حکومت کا صرف ایک ہی مذہب ہوگا اور وہ ہے سب سے پہلے بھارت،مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کروں گا۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار کا انٹرویو

منگل 29 اپریل 2014 10:36

احمدآباداُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء) بھارت کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں ہندو ہونے پر فخر ہے تاہم وہ سب سے پہلے بھارتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

مودی کا کہنا تھا کہ میں مذہب کے طور پر ہندو ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ مجھے پہلی ترجیح کے طور پر بھارتی ہونے کی حیثیت سے شناخت کیا جائے۔

مودی کا کہنا تھاکہ اگر ہماری حکومت بنی تو بھارت کی حکومت کا صرف ایک ہی مذہب ہوگا اور وہ ہے سب سے پہلے بھارت۔ انہوں نے حکمران جماعت اور اس کی راہنماء سونیا گاندھی پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے یہ وعدے کئے تھے کہ وہ بھارت کو جنت بنادیں گی لیکن انہوں نے ملک کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں دھکیلا۔ میں ایسا کوئی وعدہ نہیں کرتا کہ بھارت کو جنت بنادوں گا تاہم میں مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :