مریم نوازشریف کی گورنراسٹیٹ بینک سے ملاقات،نوجوانوں کوقرض فراہمی کے عمل میں تیزی لائی جائے ،چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام

منگل 29 اپریل 2014 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29 اپریل۔2014ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوہدایت کی ہے کہ وہ نوجوانوں کوقرض کی فراہمی میں شفافیت اورتیزی لائے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیزکے مطابق مریم نوازشریف نے پیرکی شام وزیراعظم ہاوٴس میں گورنراسٹیٹ بینک احمداقبال اشرف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں قرضہ اسکیم کے تحت نوجوانوں کوقرض کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔مریم نوازشریف نے گورنراسٹیٹ بینک کوہدایت کی کہ وہ قرض فراہمی عمل کوشفاف بناتے ہوئے اس میں تیزی پیداکی جائے۔

متعلقہ عنوان :