یمن ، فوج اور القاعدہ میں جھڑپ، ، 15 فوجیوں سمیت 27ہلاک متعدد زخمی

بدھ 30 اپریل 2014 02:26

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء ) القاعدہ نے یمن کے صوبہ شبوا میں السعید میں فوجی قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 15فوجی ہلاک اور 10زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی کاروائی میں `12حملہ اوور بھی مارے گئے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے ارکان کی جانب سے صوبہ شبوا میں السعید کے مقام پر فوجی قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، حکام کے مطابق حملے میں مشین گنز ، راکٹ لانچر اور گرینیڈ استعمال کئے گئے جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ فوج کی جوابی کارروائی مین 12 حملہ آور بھی مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :