ٹریفک اشارہ توڑ نا کبیرہ گناہ اور حرام ہے،سعودی مفتی اعظم کافتوی

بدھ 30 اپریل 2014 02:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز شیخ نے ٹریفک اشارہ توڑنے کو کبیرہ گناہ اور حرام قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے فتویٰ دیا ہے کہ ٹریفک سگنل پر سرخ اشارہ توڑنا کبیرہ گناہ اور حرام ہے،ٹریفک کے یہ قوانین عوام کے لئے ہیں،ان قوانین کی خلاف ورزی گناہ عظیم ہے۔