بچپن میں دلیہ کھانے والے بچے زیادہ اچھے طالب علم ہو تے ہیں،تحقیق

بدھ 30 اپریل 2014 02:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق سے یہ انکشا ف ہوا ہے کہ بچپن میں دلیہ کھانے والے بچے زیا دہ اچھے طا لب علم ہو تے ہیں اور امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ما ہرین کا کہنا ہے کہ دلیے میں مو جو د اجزا ء خصو صا ً اومیگا تھری بچوں کی لکھنے پڑھنے اور ہجے کر نے کی صلا حیتوں کو بڑھاتاہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تین سال کی عمر تک لی جا نے والی غذ ا بچوں کی ذہنی صلاحیتو ں کے لیے بے حد اہم ہوتی ہے اور جو بچے ابتدا ئی عمر میں متو ازن غذا لیتے ہیں وہ تعلیمی میدان میں بہتر کا رکر دگی دکھا تے ہیں۔