آج کادن وطن عزیزکے بہادرجوانوں کی یاددلاتاہے ،وزیراعظم نوازشریف کایوم شہداء کے موقع پرپیغام

بدھ 30 اپریل 2014 02:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)یوم شہداء کے موقع پروزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کادن ہمیں وطن عزیزکے ان بہادرجانبازوں کی یاددلاتاہے جنہوں نے اپنی جانیں مادروطن کے دفاع کی نذرکردیں اوراپنے لہوسے ایثاروقربانی کی تابندہ تاریخ رقم کی ۔قوم کے کل کی خاطراپناآج قربان کردینے والے یہ عظیم فرزندہمارے محسن ہیں ۔

ان شہیدوں کامقدس لہوہمیشہ مسلح افواج کے جوانوں اورافسروں کے دلوں میں د فاع وطن کے عزم کوزندہ رکھے گا۔

(جاری ہے)

مبارکبادکے لائق ہیں وہ والدین جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادربیٹوں نے پرورش پائی ۔پوری قوم ان شہیدوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ،یہ شہداء مسلح افواج کے ماتھے کاجھومرہیں ،سرحدوں کامحافظ ہونے کے سبب شہیدوں اورغازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی مسلح افواج ہماراقابل فخرقومی اثاثہ ہیں ،پاکستان کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال بھی ہمیشہ ہماری بری ترجیح رہے گی ۔دفاع پاکستان کے مقدس مشن کیلئے پوری قوم اپنے بہادرافواج کی پشت پرہے ،ملکی دفاع کے استحکام کیلئے افواج اورعوام کے اس باہمی رشتے کوکبھی کمزورنہیں ہونے دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :