خیبرایجنسی ‘ لنڈی کوتل میں فورسز کی کارروائی، 3 شدت پسند ہلاک ، 2 اہلکار زخمی، مارے گئے شدت پسندلنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی پر حملوں میں ملوث تھے،سکیورٹی ذرائع

بدھ 30 اپریل 2014 02:22

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے خواجل خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔اس دوران شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 شدت پسند مارے گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ مارے گئے شدت پسندلنڈی کوتل ایف سی چھاونی پر حملوں میں ملوث تھے۔