خیبرایجنسی میں شروع ہونے والی پولیو مہم قبائلی عمائدین نے روک دی

بدھ 30 اپریل 2014 02:22

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) قبائلی عمائدین نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت راشن نہ ملنے پر احتجاجاً پولیو مہم بند کروادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیلوں لنڈی کوتل‘ جمرود اور باڑہ سمیت دیگر علاقوں میں پولیو مہم کا دوسرا روز تھا کہ سلطان زئی سمیت ملحقہ علاقوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت راشن نہ ملنے پر قبائلی عمائدین نے احتجاجاً پولیو مہم روک دی۔

متعلقہ عنوان :