چین سے مزید 9 انجن کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئے

بدھ 30 اپریل 2014 02:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)بحری جہاز کے ذریعے چین سے مزید 9 انجن کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئے۔ جون تک 43 چینی انجن پاکستان پہنچ جائیں گے۔یہ انجن مسافر اور مال گاڑیوں میں استعمال ہونے سے ریلوے کی آمدنی میں اضافے کاسبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل منیجر ریلویز انجم پرویز نے بتایاکہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین سے5 انجن پاکستان پہنچے تھے۔ یہ نئے انجن مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور اورراولپنڈی کے درمیان ریل کار کے ساتھ چلائے جائیں گے،بعد میں ان انجنوں کو مال گاڑیوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :