یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پر سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں ایک روپے سے 75روپے کااضافہ ہو گیا

بدھ 30 اپریل 2014 02:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پر سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں ایک روپے سے 75روپے کااضافہ ہو گیاہے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن پر نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز سے کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جام شیریں آٹھ سو ملی لیٹر بارہ روپے کے اضافہ سے 145روپے ، جام شیریں پندرہ سو ملی لیٹر اٹھار ہ روپے کے اضافہ سے 260روپے ، جام شیر یں تین ہزارملی لیٹر 145روپے کے اضافہ سے پانچ سو ، شوگر فری آٹھ سو ملی لیٹر پندرہ روپے کااضافہ ، نیسلے سیریلیکس گندم فلیور میں 35روپے کااضافہ ، نیسلے سیر یلیکس تھری فروٹ فلیور میں 35روپے اضافہ ، نیسلے سیر یلیکس بنانا فلیور میں پندرہ روپے ،نیلسے ملک پیک پانچ سو ملی لیٹر میں دس روپے اضافہ ، نیلسے ملک پیک کریم دو سو ملی لیٹر میں پانچ روپے اضافہ کر دیا ہے ۔

مشروبات ، دودھ ، شیمپو ، صابن سمیت سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیاجا چکا ہے ۔