پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ،6مئی سے شروع ہونے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، کامران اکمل اور شعیب ملک36 کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بناسکے،کمیٹی نے نظرانداز کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ، کامران، شعیب ملک کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی لیکن وہ پول میں شامل نہیں، معین خان

بدھ 30 اپریل 2014 02:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، کمیٹی میں 6 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ کامران اکمل اور شعیب ملک36 کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بناسکے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے پہلے مرحلے کے لئے 36 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے ،کمیٹی نے نظرانداز کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے، کامران اور شعیب ملک کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی لیکن وہ پول میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے، جو پرفارمنس دے گا وہ کھیلے گا۔