آئی پی ایل فکسنگ کیس :بھارتی بورڈ نے جسٹس مدگل کی تحقیقات کو غلط قرار دیدیا ،بورڈ نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کردی

بدھ 30 اپریل 2014 02:14

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30اپریل۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فکسنگ کیس میں جسٹس مدگل کی تحقیقات کو غلط قرار دے دیا ہے ۔ بی سی سی سی آئی نے سپریم کورٹ سے سری نواسن کو بورڈ کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی ۔بی سی سی آئی نے جسٹس مدگل کی تحقیقات کو غلط قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدالت سے سری نواسن کے بورڈ کے صدر کے عہدے پر بحالی کا مطالبہ کردیا بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ کیس کی تحقیقات کے لیے نیا پینل تشکیل دیا جائے گا تحقیقاتی پینل کی تشکیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :