حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیزہونے چاہئیں، افغانستان سے نیٹوانخلاء کے بعدجہادکشمیرکوتقویت ملے گی ،سراج الحق ،کشمیرکی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے،کشمیرپاکستان کامسئلہ ہے وزیراعظم ہرفورم پراس مسئلے کواٹھائیں،کشمیرکی قیمت پربھارت سے محبت نہیں ہوسکتی ،کشمیری قیادت کے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے سے خطاب

جمعرات 1 مئی 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیزہونے چاہئیں، افغانستان سے نیٹوانخلاء کے بعدجہادکشمیرکوتقویت ملے گی ، کشمیرکی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے،کشمیرپاکستان کامسئلہ ہے وزیراعظم ہرفورم پراس مسئلے کواٹھائیں،کشمیرکی قیمت پربھارت سے محبت نہیں ہوسکتی ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں کشمیری قیادت کے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ حیران ہوں کہ موجودہ حالات میں کشمیری عوام کیاکریں ،کشمیریوں کوزیادہ دن تک غلا م نہیں رکھاجاسکتا،کبھی کشمیریوں کوجہادکاکہاگیاتوکبھی سیاسی جدوجہد کی تلقین کی گئی ،ہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ کشمیرکی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کوپسندیدہ ملک قراردیناقابل قبول نہیں ہے ،انڈیاکے ساتھ کرکٹ اورآلوپیازکی ڈپلومیسی کسی طورپرقبول نہیں اورنہ ہی اس کومانتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کامسئلہ ہے وزیراعظم ہرفورم پراس مسئلے کواٹھائیں،کشمیرکی قیمت پربھارت سے محبت نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے افغانستان کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے نیٹوانخلاء کے بعدجہادکشمیرکوتقویت ملے گی ،حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیزہونے چاہئیں ۔اوران کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں ۔امیرجماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی ۔ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے کشمیرپرگزشتہ سالوں میں اس طرح توجہ نہیں دی جاسکتی جس کی ضرورت تھی۔