افغانستان میں اتحادی فوج کا آ پریشن، 60 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعرات 1 مئی 2014 07:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فوج نے پاکستانی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن کے دوران 60 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکوک میں تین سو سے زائد حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں اور غیر ملکی جنگجوؤں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملے میں 60 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔